پاکستان شوبز انڈسٹری کی ٹاپ ماڈل صدف کنول نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کی دْنیا میں اپنا لوہا منوانے کیلئے اپنے شوہر شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں صدف کنول نے انکشاف کیا کہ ’شہروز سبزواری اْنہیں اداکاری سکھا رہے ہیں‘۔صدف کنول نے کہا کہ ’میں شہروز سبزواری سے اداکاری سیکھ رہی ہوں اور اس کیلئے میری روزانہ کلاسز ہوتی ہیں۔‘ماڈل نے کہا کہ ’میں اب دل سے اداکاری کررہی ہوں، میں اب جس بھی پراجیکٹ میں اداکاری کروں گی، اْس کا کریڈٹ میرے شوہر کو جائے گا‘۔صدف کنول نے کہاکہ شہروزمیرا بہت خیال رکھتے ہیں، بہت حساس ہیں اور خوبصورت دل کے مالک ہیں‘۔