پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہباز گل کے وکیل شعیب شاہین نے شہباز گل کے ٹرانسکرپرپٹ کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ ہمیں ہائی کورٹ آرڈر کی مصدقہ نقول بھی فراہم کی جائیں۔
پراسیکیوشن نے بھی اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا۔
قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ یہ اخراج مقدمہ کی درخواست ہے۔ اخراج مقدمہ سے متعلق 2012 کا سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی ہے۔ آپ اس سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھ لیں۔
قائم چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں دو ہفتے نہیں ہوں گا
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
سماعت کے دوران شہباز گِل کے وکیل شعیب شاہین، ڈی ایس پی خالد اعوان، تفتیشی افسر طلعت اور پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے پولیس اور مجسٹریٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگِل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
شہباز گل پر ایک اور مقدمہ