عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوران حراست شہبازگل پر جنسی تشدد ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دوران حراست شہبازگل پر جنسی تشدد کیا گیا جبکہ شہبازگل کو توڑنے کے لئے ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا۔
All the pictures & videos show clearly Gill was tortured both mentally & physically incl sexual abuse – most too gruesome to relate. He was humiliated to break him down. I now have full detailed info. ICT police says it did not inflict any torture. So my question is: pic.twitter.com/iGNczYChnt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022
‘میرے پاس شہبازگل پر تشدد کی مکمل معلومات ہیں’
انہوں نے کہا کہ شہبازگل کو توڑنے کے لئے تضحیک کی گئی، میرے پاس شہبازگل پر تشدد کی مکمل معلومات ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہبازگل پر کوئی تشدد نہیں کیا تو پھر میرا سوال یہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟
ان کا کہنا تھا کہ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے، یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہبازگل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
Who tortured Gill? There is a general perception in the public at large & in our minds too as to who could have carried out the gruesome torture. Remember the public will react. We will leave no stone unturned to find out those responsible & bring them to justice.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022