سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہباز گل جلد پارٹی خدمات سرانجام دینگے۔
اسد قیصر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کا مورال بہت بلند تھا، انہوں نے ملک کے لیے قربانی دی۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کا کیس عدالت میں ہے، گل صاحب باہر آئیں گے تو پارٹی خدمات سرانجام دیں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کے فون کال پر سوال ہے، یہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کے راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔
‘ہم لوگ عمران خان کے حکم پر یہاں آئے ہیں’
اسد قیصر نے کہا کہ جھگڑا صاحب کو مفتاح اسماعیل دو ماہ سے مل نہیں رہے، فاٹا کے فنڈز نہیں مل رہے، تیمور جھگڑا نے خط لکھا کہ ہم آپ سے کیا تعاون کریں گے۔
سابق اسپیکر نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی ہم نے آئی ایم ایف سے بات کی، 5.5فیصد پر ترقی کر کے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم چو چو کا مربعہ ہے، ہم صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم لوگ عمران خان کے حکم پر یہاں آئے ہیں، اسپتال میں خان صاحب ملنے گئے تھے۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پرسماعت
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی درخواست ضمانت پرسماعت جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق الزام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پروفقے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ دوران سماعت انسپکٹر ارشد ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز میں جج نے استفسارکیا کہ ملزم کی طرف سے کون ہے اور مدعی کی جانب سے کون ہے؟
پولیس حکام نے جواب دیا کہ ملزم شہباز گل کے وکیل برہان معظم موجود ہیں جبکہ پراسیکیوٹر آرہے ہیں۔
وکیل برہان معظم نے عدالت سے استدعا کی کہ کیا ہم ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں ہمارے خلاف کیا شہادت ہے؟
عدالت نے پولیس کو ملزم کے خلاف ریکارڈ وکیل کا دکھانے کا حکم دے دیا۔