شہباز شریف نے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے میرے عہد کے مطابق حکومت پاکستان نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈیٹرجنرل آف پاکستان اور بین الاقوامی شہرت کی حامل فرم سے آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شفافیت کو یقینی بنانے کے میرے عہد کے مطابق حکومت پاکستان نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈیٹرجنرل آف پاکستان اور بین الاقوامی شہرت کی حامل فرم سے آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ ادارے رقم کی آمد اور ترسیل سمیت اس کے استعمال کا آڈٹ کریں گے ۔آڈٹ رپورٹس کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 3, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ یہ ادارے رقم کی آمد اور ترسیل سمیت اس کے استعمال کا آڈٹ کریں گے، آڈٹ رپورٹس کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بارشوں سے تباہ حال علاقوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ’’وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فنڈ ملکی اور بین الاقوامی امدادی رقم وصول کرنے کیلئے ہے۔