سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
شاہ سلمان کی جانب سے یہ حکم نامہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیر نے حکام کو پاکستانی معیشت کو سپورٹ کرنے کیلئے پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کا ٹیلیفونک رابطہ
اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں بلاول بھٹو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔
Pleased to have conversation with HH FM @FaisalbinFarhan. Recalling fraternal bilat. ties, welcomed KSA commitment of $1 billion invest. in Pakistan. Briefed my counterpart on damages caused by unprecedented floods, highly value solidarity expressed & KSAs all possible assistance
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 25, 2022
ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے تشکر کا اظہار کیا جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔