سی ٹی ڈی سندھ کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کے 3 ارب کے منصوبہ پر کام شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی اور اہم منصوبے پر کام فوری شروع ہوگیا ہے۔
پہلے مرحلے میں سی ٹی ڈی کے آئی ٹی کے شعبہ کو محفوظ اور بین الاقوامی اداروں کے ہم آہنگ بنایا جارہا ہے جس کے لیے جدید ترین سافٹ ویئر کی خریداری اور ماہر آئی ٹی انجینئر کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی اپگریڈ شن کا پہلا مرحلہ 3 ماہ میں مکمل ہو جائے گا جبکہ سی ٹی ڈی افسران کی فول پروف سیکورٹی کے پیش نظر بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے دفاتر کو حتی الامکان طور پر دہشت گردی سے محفوظ بنانے کیلئے انتہائی موثر اقدامات کیے جائیں گے اور ہر عہدے کے افسران و ملازمان کی رہائش گاہوں کو بھی فول۔پروف سیکورٹی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت تمام سی ٹی ڈی دفاتر کیلئے کے مخصوص کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں، سی ٹی ڈی تھانے، دفاتر ملازمان کی رہائش گاہیں بھی اسی کمپلیکس کے اندر ہونگی۔
غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ بہت حد تک کام ہوچکا ہے مزید پیش رفت بھی تیزی سے جاری ہے۔