سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے دارخوست جمع کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کرنے کےلئے دارخوست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔
قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پروڈکشن آرڈرز کی دارخوست جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہسینیٹر اعظم سواتی کو 13اکتوبر کی شب ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔
اس موقع پر شہزاد ویسم نے مطالبہ کیا ہے کہ پیر کو ہونے والے سینیٹ اجلاس کے لئے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈز جاری کئے جائیں۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہا کہ اعظم سواتی پرزیرحراست بدترین تشددکیاگیا اور سینیٹ میں بات کرنےکھڑےہوئےتوحکومتی ارکان بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج اعظم سواتی کوسینیٹ میں پیش نہیں کیاگیا جبکہاعظم سواتی کےپروڈکشن آرڈرجاری ہونےچاہیےتھے۔