سیلاب کی وجہ سے پورا ملک مشکل میں ہے، شوکت یوسفزئی

خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر و ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پورا ملک مشکل میں ہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر و ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ 99 ایکڑ پر فصلیں خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہ ہوگئیں، شانگلہ، چارسدہ،  نوشہرہ،  کوہستان اور ٹانک بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ بارشوں کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے اس لیے جہاں سیلاب کے خطرات ہیں لوگ ان علاقوں میں واپس  نہ جائے۔

 شوکت یوسفزئی نے کہا کہ زخمیوں کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار معاوضے دئے جارہے ہیں جبکہ چیکس وزیراعلی نے خود جاکر دیے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پورا ملک مشکل میں ہے، خیبر پختون خواہ میں بہت نقصانات ہوئے ہیں اس لیے صوبائی حکومت کی توجہ اس وقت اسٹرکچر اور بحالی پر ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی بلین روپے مزید وزیر اعلی نے سیلاب زدگان کے لئے ریلیز کروائے۔

Best Car Accident Lawyer