سیلاب کی وجہ سے ریلوے آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے ریلوے کو 10 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث ریلوے کی پٹڑی متعدد جگہوں سے اکھڑ گئی ہے، زیادہ تر ریلوے ٹریک سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے علاقوں میں متاثر ہوئے ہیں۔
لاہور اور کراچی سے پورے ملک کو جانے والے 12 لاکھ 46 ہزار مسافر متاثر ہوئے جبکہ مال برادر ٹرینیں نہ چلنے سے تاجروں کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کا ٹرین آپریشن مزید 2 روز تک بند رہے گا، مال بردار ٹرینوں کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ریلوے ترجمان نے کہا کہ لاہور سے راولپنڈی روزانہ 5 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، لاہور سے فیصل آباد اور ملتان ٹرین جا رہی ہے، لاہور کراچی سے چلنے والی تقریبا 170 سے زائد میل، ایکسپریس اور پسنجر ٹرینوں کا آپریشن معطل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔