وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا شرمناک عمل ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا کہ عالمی دنیا بارش، سیلاب کے متاثرین سے ہمدردی اور عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کرے، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا شرمناک عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا ایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور عمران خان کو کوئی فکر نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی قیادت کی ترجیح صرف متاثرین کی دوبارہ بحالی پر ہے ۔