سیلاب متاثرین کی صحت سے متعلق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی جانب سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اہم قدم کیے جائیں گے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمانِ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل صوبائی ای او سیز اور اغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جایں گے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی جبکہ کیمپس میںادویات، اہل بچوں کی ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایں گے۔
وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جایں گی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان پشاور، ٹانک، کے ہر ضلع میں بھی اسی طرح ہیلتھ کیمپس لگانے جایں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 6 اضلاع مجموعی طور پر تین سو کیمپ لگائے جایں گے، خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع ٹوٹل چار سو ہیلتھ کیمپس، پنجاب کے 2 اضلاع ڈی جی خان راجن پور میں ٹوٹل سو کیمپ اور کراچی میں مجموعی طور پر 95 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے چھ اضلاع میں تین سو ہیلتھ کیمپس لگاے جایں گے۔