وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں البتہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی فنڈز محکمہ ریلیف کو فراہم کر دئیے ہیں۔
اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ کو سیلاب کے باعث ہونے والی تباہکاریوں پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔
ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ اموات کی تعداد 1061 تک جا پہنچی
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے بعد 14 جون سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
1061 افراد جاں بحق
اين ڈى ايم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزيد 119 افراد زندگی کی بازى ہارے ہیں جس کے بعد 14 جون سے اب تک ملک بھر میں کل 1061 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اين ڈى ايم اے کا کہنا ہے کہ سندھ ميں 76 ، خيبرپختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 4 ،گلگت بلتستان میں 6 اور آزاد کشمير میں 1 ہلاکت ہوئی ہے۔
15 سو سے زائد افراد زخمی
اين ڈى ايم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک کل زخميوں کی تعداد 1527 ہو گئی ہے جبکہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد زخمی ہوئے۔
اين ڈى ايم اے کا کہنا ہے کہ سندھ زخمی افراد میں سرفہرست ہے، سندھ میں تعداد 1009 پہنچ گئی جبکہ کے پی 282 ، پنجاب 105 اور بلوچستان میں 106 افراد زخمی ہوئے ہیں۔