فریال تالپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اپنے حلقے کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
فریال تالپور نے رتودیرو میں سیلاب زدہ علاقوں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ فریال تالپور نے بارش متاثرین سے ان کے مسائل اور میسر سہولیات کی معلومات لیں
پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کومشکل حالات کا سامنا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہر ایک سیلاب متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
فریال تالپور نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ مشکل ترین صورتحال کا مقابلہ صرف باہمی تعاون اور قومی اتحاد سے ممکن ہے، بارش و سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے، ریہبلیٹیشن کا کام مکمل ہونے تک چین کی سانس نہیں لیں گے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سابق صوبائی وزیرِ داخلہ سہیل انور سیال، اعجاز لغاری، شگفتہ جمانی اوردیگر عہدیداران فریال تالپور کے دورے کے دوران ہمراہ تھے۔