سیلاب متاثرین کیلئے امداد دینے پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا مشکورہوں، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد دینے پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میری ٹیلی تھون کے جواب میں Rs.2.3ارب عطیہ کرنے پر میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ لوگ جنہیں اپنے اعلان کے مطابق عطیات جمع کروانے ہیں وہ ازراہِ کرم جمع کروائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ میری ٹیم ان سمندرپار پاکستانیوں کی مدد کیلئے کام کررہی ہے، جو بڑی رقوم کی ترسیل کیلئے(c)501 3 کے استثنیٰ کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے ٹیلی تھون سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم اکٹھی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون سیشن میں کہا کہ پاکستان کیلئے اس وقت سب سے مشکل وقت ہے، سیلاب سے اس وقت پورا ملک متاثر ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورا پاکستان ملکر اس امتحان کا سامنا کرے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بلین ٹری سونامی شروع کیا تھا جو پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ایسے ہی ہمارے دور میں 10بڑے ڈیمز کی تعمیر شروع کردی گئی تھی ڈیمز کے ذریعے ہم سیلاب کی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کی امداد

ٹیلی تھون سیشن کے دوران ٹورنٹو سے ایک اوورسیز پاکستانی نے سیلاب متاثرین کیلئے 10لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ دوسرے اوورسیز پاکستانی نے سیلاب متاثرین کیلئے 22کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔

سیشن کے دوران ایک اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 5ملین روپے کی امدادکااعلان کرتا ہوں۔

سیلاب متاثرین کیلئے کویت میں ایک پاکستانی شہری نے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا جبکہ ایک امریکی نژاد پاکستانی کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلئے 1 کروڑ50 لاکھ امداد کا اعلان کرتا ہوں۔

امریکی نژاد پاکستانی حفیظ چوہدری نےکہا کہ متاثرین کیلیے 1کروڑ روپے دیتا ہوں جبکہ امریکی نژادپاکستانی شہری اعجازحسین کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلیے 3ہزار ڈالر کا اعلان کرتا ہوں۔

امریکی نژاد پاکستانی نے متاثرین کیلیے 10لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ محبوب ملک نے کہا کہ متاثرین کیلیے ایک لاکھ پاؤنڈ کا اعلان کرتا ہوں۔

امریکی نژادپاکستانی خاتون نے کہا کہ متاثرین کیلیے35 لاکھ روپے کااعلان کرتی ہوں جبکہ ایک شہری کا متاثرین کیلیے 40ہزار پاؤنڈ امداد کا اعلان کیا ہے۔

ایک امریکی نژاد پاکستانی نے کہا کہ متاثرین کیلیے50لاکھ امداد،100مکانات بنانےکااعلان کرتا ہوں جبکہ دوسرے امریکی نژاد پاکستانی نےکہا کہ متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالر کا اعلان کرتا ہوں۔

ایک امریکی نژادپاکستانی خاتون نےکہا کہ متاثرین کیلیے25ہزارڈالرکااعلان کرتی ہوں۔

امریکی نژادپاکستانی نے مکانات کی تعمیر کیلئے2 ارب روپے امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک اور امریکی نژاد پاکستانی نے متاثرین کیلیے 1لاکھ ڈالر کا اعلان بھی کیا ہے۔

معروف شخصیات کی امداد

ٹیلی تھون سیشن کے دوران پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے متاثرین کیلیے 50لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

رہنماپی ٹی آئی علی زیدی نےکہا کہ متاثرین کیلیے 10 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

ماریہ بی نے کہا کہ متاثرین کیلیے 1 کروڑ کا اعلان کرتی ہوں جبکہ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلیے 10لاکھ روپے کااعلان کرتاہوں۔

اہلیہ عدنان اسد کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلیے ایک لاکھ ڈالرامدادکااعلان کرتی ہوں۔

برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلیے 50لاکھ امدادکااعلان کرتاہوں۔

عام شہریوں کی امداد

سیلاب متاثرین کیلئے پاکستانی خاتون نے متاثرین کیلئے 50 ہزار امداد کا اعلان کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے متاثرین کیلیے 1 کروڑ روپےکا اعلان کرتا ہوں۔

ٹیلی تھون سیشن کے دوران ایک شہری کا کہنا ہے کہ متاثرین کیلئےایک ملین روپے کااعلان کرتا ہوں جبکہ شہری کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلیے 30لاکھ  کی امداد کا اعلان کرتا ہوں۔

صابرشاکر نے کہا کہ متاثرین کیلیے 50لاکھ روپے کااعلان کرتا ہوں جبکہ کراچی کے ایک شہری کا کہنا تھا کہ متاثرین کیلیے 7کروڑ کا اعلان کرتا ہوں۔

ملک تنویر نےکہا کہ متاثرین کیلیے 1کروڑ25 لاکھ روپے کا اعلان کرتاہوں جبکہ ارشد قاضی نے کہا کہ متاثرین کیلیے5کروڑ روپے کااعلان کرتا ہوں۔

پاکستانی شہری نے کہا کہ متاثرین کیلیے10ہزارڈالرکااعلان کرتا ہوں۔

عمران خان کی ٹیلی تھون مہم، بول نیوز نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کے نمبر ون اور سب سے پسندیدہ نیوز چینل ’بول نیوز‘نے ٹی وی سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

بول نیوز نے بیک وقت  ٹیلی ویژن  اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ یوٹیوب‘ پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز کی ریٹنگ میں گزشتہ سارے ریکارڈز توڑ دیے۔

29 اگست کی رات سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان   کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ٹیلی تھون کے دوران یوٹیوب پر سب سے زیادہ بول نیوز دیکھا گیا اور اس اعتماد کے لیے بول نیوز اپنے ناظرین کا انتہائی شکر گزار ہے۔

بول نیوز کے یوٹیوب  لائیو پہ عمران خان کی ٹیل تھون مہم کو 4 کروڑ 95 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔

Best Car Accident Lawyer