وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے اربوں ڈالر درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سیلاب کے بعد بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے عالمی برادری کا تعاون درکار ہے، قرض کی ری شیڈولنگ نہیں سیلابی نقصانات کیلئے معاونت کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاوضے کا نہیں، موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کر رہا ہے، پاکستان ہنگامی امداد کے لیے اپنا کیس تیار کر رہا ہے، سیلاب نے نشیبی علاقوں، سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی پھیلائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی پانی ملیریا، ڈینگی اور دیگر امراض کا سبب بن رہا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، معاشی مشکلات میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کی آبادکاری بڑا چیلنج ہے۔