سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، نوید قمر

نوید قمر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وزیر تجارت مہمت موش کا وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

مہمت موش نے پختہ عزم کیا کہ ترکیہ فعال طور پر اپنا عظیم کردار ادا کرے گا کیونکہ وہ ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سید نوید قمر نے مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد پر ترک وزیر تجارت کے جذبے کو سراہا۔

سید نوید قمر نے وزیر تجارت کو بتایا کہ غیر معمولی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور نقصانات اور تباہی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور انہیں خوراک ، ادویات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وفاقی وزیر سید نوید قمر نے ایک بار پھر ترکیہ کے وزیر تجارت کا ملک کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہے۔

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، تعداد 1033 ہو گئی

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1033 ہو گئی۔

اين ڈى ايم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 71 افراد زخمى ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں 1033 افراد زندگى کى بازى ہار چکے، بلوچستان میں 238، کے پى 226، آزاد کشمير میں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں اب تک زخميوں کى مجموعی تعداد بھی 1527 ہو گئى ہے، صوبہ سندھ زخمى افراد میں سرفہرست ہے ، تعداد 1009 تک پہنچ گئى، کے پى میں 282، پنجاب میں 105، بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے۔

Best Car Accident Lawyer