سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 336 تک پہنچ گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 149 مرد 80 خواتین اور 107 بچے شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 187 افراد زخمی ہوئے جن میں 97 مرد 40 خواتین اور 50 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 75 ہزار سے زائد مکانات منہدم ہوئے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 50 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث 2 ہزار 378 کلو میٹر سے زائد مختلف شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں، مختلف مقامات پر 54 پل ٹوٹ چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 70 ہزار 744 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 8 سو 11 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer