سیلاب زدہ علاقوں میں 65 ارب کا ریلیف دے رہے ہیں، خرم دستگیر

خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 65 ارب کا ریلیف دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مہنگے طریقہ سے بجلی بنائی گئی ہے، یوکرین جنگ کی وجہ سے ایندھن مہنگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے جب صارفین پریشان ہوئے تو وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے جبکہ حکومت نے بجلی صارفین کو گزشتہ دو مہینوں میں 66 ارب کا ریلیف بھی دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے کے عمل کی مانیٹرنگ کررہی ہے، رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے سے کم ہوکر 22 پیسے رہ گئی ہے جبکہ  سیلاب زدہ علاقوں میں 65 ارب کا ریلیف دے رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل میں امپورٹڈ ایندھن سے بجلی نہیں بنائیں گے، آئندہ بجلی صرف 5 ذرائع سے ہی بنائیں گے۔

 وزیر توانائی خرم دستگیر نے مزید کہا کہ شمسی و جوہری توانائی، ونڈ، ہائیڈل اور تھرکول سے بجلی بنائیں گے۔

Best Car Accident Lawyer