سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہم چینی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہم چینی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چینی دوست پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ امداد کا کل حجم 400 ملین RMB سے بڑھ کر 644 ملین RMB ہوگیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم مدد کے لیے چینی حکومت، سی پی سی، ہلال احمر سوسائٹی آف چائنا، دیگر صوبوں اور پیپلز لبریشن آرمی کے تہہ دل سے پابند ہیں۔

چین کی سیلاب زدگان کیلئے 20 ارب روپے سے زائد کی امداد

واضح رہے گزشتہ روز چین نے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے 20 ارب روپے سے زائد کی امداد کی تھی۔

چینی ریڈکراس، کمپنیاں اور عوام پاکستان کی اعانت میں پیش پیش ہیں، چین کے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد پاکستان کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

چین نے سیلاب زدگان کے لئے 64 کروڑ 41 لاکھ یو آن (90.2 ملین ڈالر) امداد دی ہے، چینی حکومت کی جانب سے 400 ملین اور چینی فوج نے 100 ملین یو آن امداد فراہم کی ہے۔

چینی عوام نے 125 ملین، سفارتخانہ 17 ملین اور ریڈ کراس سوسائٹی نے 201 ملین یو آن امداد دی۔

Best Car Accident Lawyer