سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ608ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے، پہلے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔
سیلاب نےPDMکی ساکھ راکھ بنادی،لوٹاممبران کی عوام شکل نہی دیکھناچاہتے،جن منی لانڈرزکواپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہی دوسرےملک کیسے دیں گے،لوگوں میں پٹرول لینےاور بجلی کا بل دینے کی سکت نہی آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں،ستمبر ستمگرہوگا،سیلاب اترے گاتوعمران خان اسلام آباد کی کال دےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 4, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ 6 مہینوں میں حکومت کاالٹراساؤنڈ ہوگیا ہے جبکہ لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے، لوگوں میں پٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں آپ مزید اضافہ کرنے جارہے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر ستمگر ہوگا کیونکہ سیلاب اترے گا توعمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے۔