مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ الیکشن میں ہمیں دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ عثمان ڈار کی جماعت الیکشن جیتی ہے اور ہم تحریک انصاف کو مبارکباد دیتے ہیں۔ میرے پاس اب تک کوئی ثبوت نہیں آئے جو میں کہوں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔پری پول ہمارے اعتراضات تھے تاہم پولنگ کے دن میں دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما نوشین افتخار نے بھی عثمان ڈار کو الیکشن میں جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے طنزیہ لہجے میں کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے بہت خوب منصوبہ بندی کی گئی تھی ، ڈسکہ میں ان کو کامیابی نصیب نہیں ہوئی لیکن یہاں جیت گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے اس لیے ہم پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جب کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارکی جانب سے دونوں لیگی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا۔