مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت پاکستان کے مشکل ترین حالات میں بھی سیاست سیاست کھیل رہی ہے۔
جمیعت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے پانچ روزہ دورہ سے واپسی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کہی سرکاری سرگرمیاں نظر نہیں آرہی ہیں، وزیراعظم نے ابھی تک وہاں کا دورہ نہیں کیا، لاکھوں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور بالخصوص صوبہ بلوچستان میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع نہ کی گئی تو بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پورا بلوچستان دنیا سے کٹ گیا ہے اس وقت تمام سیاسی پارٹیاں اختلافات ختم کر کے متاثرین کی امداد پر کمربستہ ہو جائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر کے شہر پانی کی نزر ہوگئے ہیں کوئٹہ، قلات خضدار اور سراب سمیت بلوچستان کے اکثر شہروں میں روزمرہ کے استعمال کی اشیاء ختم ہوگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت پاکستان کے مشکل ترین حالات میں بھی سیاست سیاست کھیل رہی ہے یہ جماعت متاثریں کے امدادی ریلیف کی جگہ زاتی تشہیر کے لئے پریس کانفرس کررہی ہے جو سراسر غلط ہے۔
جمیعت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ ہمیں سب کو سیاست چھوڑ کر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، سیلاب زدگان کی مدد کے لئے وزیراعظم کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اقدام قابل تعریف ہے۔