سپریم کورٹ؛ درخواست گزارکی عمران خان کیخلاف مقدمہ واپس لینے کی استدعا

درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی استدعا کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیزبیانات پرسربراہ تحریکِ انصاف عمران خان کے خلاف کارروائی کے معاملے پردرخواست گزار قوسین فیصل نےعمران خان کیخلاف مقدمہ واپس لینے کی استدعا جس پرسپریم کورٹ نے مقدمہ واپس لینے کی متفرق درخواست 6 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقررکردی۔

درخواست میں عمران خان، فواد چوہدری، شیریں مزاری کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی ببچ سماعت کرے گا۔ اداروں کیخلاف تقاریر سے متعلق ضابطہ اخلاق بنانے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقررکردیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 5 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس عائشہ اے ملک بنچ میں شامل ہوں گے۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

شاہد حسین سمیت دیگر شہریوں نے سندھ حکومت کیخلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer