عرفان میرانی نے کہا ہے کہ سولہ اکتوبر کے الیکشن کے لیے امن و امان سے متعلق فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان میرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 237 ملیر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ سامان کی ترسیل مکمل ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملیر ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مکمل تعاون کررہی ہے جبکہ امن و امان سے متعلق فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان میرانی نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ نے بھی امن و سے متعلق پلان تیار کرلیا ہے۔