سوات میں اسکول وین پر فائرنگ حملے کی مذمت کرتے ہیں، شیریں رحمان

شیریں رحمان نے کہا ہے کہ سوات میں اسکول وین پر فائرنگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیریں رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سوات میں اسکول وین پر فائرنگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں، اس افسوس ناک واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

شیریں رحمان نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا وعدہ کیا تھا جو پیپلز پارٹی کی حکومت نے  پورا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ سوات میں ریاست کی رٹ کو دوبارہ چیلنج کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے مزید کہا صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ سوات میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے انتظامات کرے۔

Best Car Accident Lawyer