عدالت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایچ اے کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے پراپرٹی اور کنسروینسی ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اسٹیٹ بینک دو ہفتوں میں متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ عدالت نے متعلقہ فورم کے فیصلے تک ڈی ایچ اے کو ٹیکس وصولی سے روک دیا۔
درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ ڈی ایچ اے کی جانب سے درخواست گزارکو پراپرٹی اورکنسروینسی ٹیکس دینے کا نوٹس موصول ہوا ہے۔
اسٹیٹ بنک کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزارکو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ڈی ایچ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس غیر قانونی ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ نے مؤقف اختیارکیا کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے دائردرخواست ناقابل سماعت ہے۔