سندھ حکومت کی ایک بار پھر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط  لکھ دیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ  دوبارہ درخواست کی جاتی ہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات تین ماہ کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

خط میں کہا گیا کہ اگر الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات دوبارہ ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں کرتا تو کراچی میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرائیں، پہلے مرحلے میں کراچی کے 3 اضلاع ، دوسرے مرحلے میں 4 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرایے جائیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اس اقدام سے سندھ حکومت  کو وسائل کی دستیابی میں مدد ملے گی اور اس طرح کراچی میں بلدیاتی انتخابات پرامن اور شفاف انداز سے ہوں گے۔

Best Car Accident Lawyer