سندھ اور بلوچستان میں دو روز کیلئے ٹرین آپریشن معطل

ریلویز حکام نے دو روز کے لیے سندھ اور بلوچستان  میں ٹرین آپریشن معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  دو روز کے لیے سندھ اور بلوچستان  میں ٹرین آپریشن معطل  کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے کوئٹہ اور کراچی جانےو الی ٹرینیں 23 اور 24 اگست کو روانہ نہیں ہوں گی۔ لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو دو روز کے معطل کر دیا گیا ہے۔

 لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس، لاہور سے کراچی جانےو الی تیزگام ایکسپریس ، لاہور سے کراچی جانےو الی قراقرم ایکسپریس  دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

لاہور سے کراچی جانے والی نائیٹ کوچ ایکسپریس  اور لاہور سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس  بھی دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ   فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی طرف سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

Best Car Accident Lawyer