سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

سعودی حکام نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ سعودی سفارت خانے نے تمام عمرہ آپریٹر ایجنسز اور ائیرلائینز کو سرکلر جاری کیا ہے جس کے مطابق 40 سال سے کم پاکستانی زائرین سے فیملی کے ہمراہ جانے کی شرط ختم کردی گئی۔

40 سال سے کم عمر زائرین فیملی کے بغیر بھی عمرہ کی عرض سے سعودی عرب جا سکیں گے جبکہ 45 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ جس کے بعد خواتین بغیر محرم سعودی عرب عمرے کی عرض سے جاسکیں گی۔ بغیر محرم خواتین پر گروپ کی شرط بھی ختم خواتین کو عمرہ کی عرض سے گروپ کی صورت میں جانے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔