سری لنکا کے صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار ہمدردی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار ہمدردی کی۔

تفصیلات کے مطابق رابطے کے دوران صدر وکرما سنگھے نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی وسیع تباہی پر ہمدردی کا اظہار کیا اور جانوں کے ضیاع پر وزیر اعظم سے تعزیت کی، انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو غیر متوقع قدرتی آفت کا عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

اس موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آزمائش کی اس گھڑی میں صدر وکرم سنگھے کی ہمدردی اور حمایت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور انہیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پاکستان بھر میں غیر معمولی بارشوں سے ہونے والی بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے انسانی جانوںکافی چیزوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے امدادی کارروائیوں کو مؤثر بنانے کے حوالے سے ایک ریلیف فنڈ قائم کیا  گیا ہے  جس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم لوگ سیلاب کی امدادی سرگرمیوں میں عطیہ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے سیلاب کے پیمانے کے بارے میں بین الاقوامی برادری میں آگاہی بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 30 اگست 2022 کو پاکستان کے سیلاب کے ردعمل کے لیے “2022 اقوام متحدہ کی فلیش اپیل” ریلیف فنڈنگ ​​کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

وزیر اعظم نے صدر وکرما سنگھے کو سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Best Car Accident Lawyer