سابق وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرے کی اطلاعات، اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ریلی کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ڈی سی اسلام آباد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت اور سکیورٹی کے لیے درخواست دی تھی، ٹھوس وجوہات کی بنا پر ریلی نکالنے اور سیکورٹی مہیا کرنے سے معذرت کی گئی۔
ترجمان ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ کئی روز سے دفعہ 144 نافذ ہے، قیادت کے ساتھ ساتھ ریلی شرکاء کی قیمتی جانیں بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔
ترجمان ڈی سی اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ سے ایف نائین پارک تک روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ بھی سیکورٹی رسک بن سکتا ہے، پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی درخواست کا بروقت جواب بھجوا دیا گیا ہے۔