پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانوی شہریت چھوڑنے کا فیصلہ ذاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا تھا کہ حکومت کے خاتمے پر پاکستان چھوڑ کر بھاگو گا۔ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو، پاکستانی ہو اور پاکستانی رہوں گا۔
زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس اب صرف پاکستانی پاسپورٹ ہے، پاکستانی پاسپورٹ پر میرے پاس کسی اور ملک کا ویزا نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان چھوڑ کر بھاگنے والے اسائلم لینے کیلئے کوشاں ہے، برطانیہ نے نواز شریف کو خط لکھا ہوا ہے، انہیں بھی پاکستان واپس آنا ہوگا۔