زراعت کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، خالد خورشید

خالد خورشید نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید نے زراعت، لائیو سٹاک اور ڈیری کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ کا بلاک الوکیشن سے 75 کروڑ لاگت کے منصوبے کے ورک پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بروقت زرعی شعبے پر توجہ دینا لازمی ہے۔

خالدخورشید نے کہا کہ ہماری حکومت زراعت، لائیو سٹاک، ڈیری اورفشریز کے فروغ کیلئے سنجیدہ ا قدامات کررہی ہے جس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے اصلاحات اور منصوبوں سے مقامی زمینداروں اور لائیو اسٹاک سے منسلک متوسط طبقے کی زندگی میں خوشحالی آئے گی اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

خالدخورشید نے صوبائی سیکریٹری زراعت کو ہدایت کی کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں خود کفالت کی منزل کو حاصل کرنے کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے منظور کئے جانے والے منصوبوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری زراعت کو ہدایت کی کہ مقامی کسانوں کی مشاورت سے گندم کے سپورٹ پرائس کا تعین کریں، حکومت مقامی کسانوں سے گندم کی خریداری کرے گی تاکہ گندم کاشت کرنے والے کسانو ں کی حوصلہ افزائی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سبزیوں، لائیو سٹاک اور گندم کی پیداوار میں اضافے کیلئے مقامی کسانوں کو بھرپور سہولیات فراہم کریں۔

خالدخورشید نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، محکمہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے سٹیرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید نے مزید کہا کہ ماضی میں اس اہم شعبے کو نظرانداز کیا گیا، ہماری حکومت نے محکمہ زراعت و لائیو سٹاک پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے محکمے کو درکار وسائل فراہم کئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے ان نئے اصلاحات اور منصوبوں کے ثمرات سامنے آئیں گے۔

Best Car Accident Lawyer