رین ایمرجنسی نافذ؛ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی، سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول 26 اور 27 اگست کو بھی بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا اسکول کی بندش کے متعلق اہم فیصلہ

وزیر تعلیم نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید دو روز تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سندھ کے کئی اضلاع میں اب بھی سیلابی صورتحال ہے، سندھ کے بیشتر اسکولز اور کالجز زیر آب ہیں اور متاثرین کی رلیف کیمپس میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

وزیر تعلیم سردار شاہ نے اعلان کیا کہ جمعہ اور ہفتہ اسکولز بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں بندش کے فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں ہوگا۔

سندھ بھر کی جامعات میں بھی تدریسی عمل معطل

سندھ بھر کی جامعات میں بھی تدریسی عمل 26 اور 27 اگست کو معطل رہے گا۔

وزیر تعلیمی بورڈ و جامعات اسماعیل راہو نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلابی صورتحال بڑی کشیدہ ہے اس لئے مزید دو روز کیلئے جامعات میں تدریسی عمل معطل کیا گیا ہے، کچھ دیر بعد جامعات کی بندش سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت امتحانات ملتوی

موسم کی صورت حال اور تیز بارش کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مطابق 24 اگست کو ملتوی ہونے والے امتحانات 29 اگست جبکہ 25 اگست کو ملتوی ہونے والے امتحانات 30 اگست کو ہونگے۔

Best Car Accident Lawyer