روس سے سستی گندم خریدنے کی تیاریاں، فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے سستی گندم خریدنے کی کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روسی کمپنی کو 390ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت پر گندم فراہمی کی پیشکش کی جائے گی۔ اگر کمپنی اس پیشکش کو مسترد کردیتی ہے تو ٹینڈر منسوخ کر دیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے روس سے بین الحکومتی بنیادوں پر سستی گندم خریدنے کی سمری پیش کی گئی تھی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 30لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے کی روشنی میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے روس سے بین الحکومتی بنیادوں پر گندم درآمد کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔