راج کندرا نے فحش شوٹنگ کے حوالے سے مجھے گمراہ کیا، شیرلین چوپڑا

بھارتی ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ شیرلین چوپڑا نے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راج نے یہ بتایا کہ نیم عریاں اور فحش شوٹس نارمل ہوتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ راج کندرا نے ان سے کہا کہ ان کی بیوی شلپا، میری تصاویر اور ویڈیوز پسند کرتی ہیں۔ جمعہ کو شیرلین چوپڑا نے ممبئی پولیس کے کرائم برانچ کے پراپرٹی سیل کو فحش فلموں کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
شیرلین چوپڑا