دین کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے، پرویز الٰہی

چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ دین کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل  شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر بھی موجود تھے.

انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی مشاورت سے مذہبی منافرت پر مبنی مواد اور کتب پر پابندی عائد کی اور تمام متنازعہ لٹریچر ضبط کیا ہے۔

 

پرویز الٰہی نے کہا کہ خاتم النبینؐ سے متعلق شق نکاح نامے میں شامل کی ہے، انشاءاللہ آئندہ کسی بچی اور خاندان کیساتھ دھوکہ نہیں ہوسکے گا، دین کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے قرآن بورڈ، سیرت اکیڈمی قائم کرنے، طلبہ کیلئے ناظرہ قرآن مجید اور ترجمہ لازمی قرار دینے کی سعادت بھی عطا فرمائی ہے

Best Car Accident Lawyer