دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں میں ہر ممکن تعاون کروں گا، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں میں ہر ممکن تعاون کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے دعوت اسلامی کے 4 رکنی وفد کی گورنر ہائوس میں ملاقات ہوئی جس میں دعوت اسلامی نے مختلف منصوبوں پر گورنر سندھ کو بریفنگ دی۔

کامران خان ٹیسوری کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ دینی شعبے میں دعوت اسلامی کی خدمات لائق تحسین ہیں، مدنی ٹیلی وژن اسلامی معلومات فراہمی کا اہم ذریعہ ہے، اس کے ذریعے عام مسلمانوں کو دینی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دعوت اسلامی کے تحت شجر کاری مہم بھی اہم ہے، اس کے ذریعے شہر کے ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں مدد ملے گی، میں بھی دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں میں ہر ممکن تعاون کروں گا۔

Best Car Accident Lawyer