خیبر پختون کے مالک سیلاب میں بہہ رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر عمران خان کے پاس ہے،فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختون کے مالک سیلاب میں بہہ رہے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر عمران خان کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری پر الزام تراشی کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا ہوگا

فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ شوکت خانم ٹرسٹ کیلئے ملنے والی رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرواتے ہوئے شرم بھی نہیں آئی۔

ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان بلین ٹری، بی آر ٹی اور مالم جبہ کرپشن کیس کے بنیادی کردار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والا عارف نقوی عمران خان کا فرنٹ میں ہےجبکہ خیبر پختون کے مالک سیلاب میں بہہ رہے ہیں ہیلی کاپٹر عمران خان کے پاس ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وہ کون سی دشمنی نہیں جو عمران نے ملک سے نہیں کی ، نیازی صاحب پہلے انسان بنو پھر سیاستدان۔

واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا پاکستان پر قبضہ ہے، آئین اور قانون جمہوریت کو تحفظ فراہم کرتا ہے، ہمیں اس مافیا کے خلاف اکھٹے ہو کر انصاف کا انقلاب لانا ہے۔

ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں

عمران خان نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک میں انصاف کا نظام قائم ہونا چاہیے جہاں کمزور اور طاقتور کیلئے ایک قانون ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا مطلب انصاف ہے، طاقتور اور کمزرو کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔

جب تک بڑے ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لے آتے ملک نہیں بچ سکتا

ان کا کہنا تھا کہ 26 سال سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں اور اب آپ کو جہاد کیلئے تیار کرنے آیا ہوں، جب تک بڑے ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے نہیں لے آتے ملک نہیں بچ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پیسے غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں جاتے ہیں، ہر سال 1700 ارب ڈالر غریب ملکوں سے چوری ہو کر امیر ملکوں میں جاتا ہے، شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی 16 ارب کی چوری پکڑی گئی۔

میرا آئین مجھے پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے

عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں فضل الرحمان، بلاول اور مریم نے بھی لانگ مارچ کیا تھا، ہم نے تو کبھی کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا، مریم کا لانگ مارچ کہیں راستے میں ہی لاپتہ ہو گیا تھا، میرا آئین مجھے پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا ہمیں اتنا بھی حق نہیں تھا کہ ہم پر امن احتجاج کر سکیں؟ کبھی پولیس کو اس طرح بچوں اور خواتین پر شیلنگ کرتے نہیں دیکھا۔

Best Car Accident Lawyer