حکومت کی خارجہ پالیسی فیل ہوگئی، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی خارجہ پالیسی فیل ہوگئی۔

علی زیدی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکیم بلوچ مضبوط امیدوار ہیں لیکن عمران خان سے زیادہ نہیں۔ ایک مجرم باہر سے آکر وزیر خزانہ بن گیا۔

‘امریکی صدر کا بیان کھلی دھمکی اور مداخلت ہے’

انہوں نے کہا کہ امریکا نے سازش کیلئے زرداری اور نواز کو استعمال کیا۔ سعید غنی کو کچھ نہیں پتہ، انکی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خارجہ 5ماہ باہر رہے، ایک ماہ امریکا میں رہے، حکومت کی خارجہ پالیسی فیل ہوگئی، شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے احمقانہ باتیں کیں۔

علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر موجود ہے، انکا بیان کھلی دھمکی اور مداخلت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے، گڑبڑ 3 بجے شروع ہوتی ہے جب یہ ہار رہے ہوتے ہیں، عمران خان کے بیانیے کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے، جہاں عمران خان اور بلے کا نشان ہوگا عوام وہیں مہر لگائے گی۔

جو بائیڈن نے کیا کہا تھا؟

خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بے قاعدہ قرار دیا تھا۔

جو بائیڈن نے ڈیمو کریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لے لیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے۔

امریکی سفیر دفترِ خارجہ میں طلب

امریکی صدر کے بیان پر پاکستان کی جانب سے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفترِ خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا جبکہ امریکی سفیر کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا تھا۔

Best Car Accident Lawyer