وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اس ڈاونگریڈنگ کو مسترد کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ڈاؤنگریڈنگ پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کو ڈاؤن گریڈ کر دیا ہے اور پاکستان کی ریٹنگ بھی تھری سے سی اے اے ون کر دی ہے۔
وزارت خزانہ نے ڈاونگریڈنگ کو یکطرفہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاؤنگریڈنگ سے قبل موڈیز نے تینوں اداروں سے درکار مشورہ نہیں کیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں موڈیز کے ساتھ متعلقہ ڈیٹا شیئر کیا گیا جبکہ موڈیز کے ساتھ اقتصادی اور مالیاتی ڈیٹا بھی شیئر کیا گیا۔
وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ڈیٹا کے مطابق پاکستان کے پاس کافی مقدار میں مالیاتی ذرائع موجود ہیں، ان ذرائع کی موجودگی میں پاکستان بروقت قرضے بھی واپس کر سکتا ہے اور شرح نمو بھی قائم رکھ سکتا ہے، حکومت پاکستان اس ڈاونگریڈنگ کو مسترد کرتی ہے۔