حکومت نے 6 ماہ میں عوام کو کچھ نہیں دیا، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے 6ماہ میں عوام کو کچھ نہیں دیا۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئیں۔

‘عمران خان نے ایسی کیا بات کی جسکی تحقیقات کررہے ہیں’

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی تحقیقات ایسے ہی ہیں جیسے راناثناء اللہ کررہے ہیں، عمران خان نے قومی سلامتی کے پیش نظر کسی ملک کا نام نہیں لیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آزاد وخود مختار کمیشن سائفر کی تحقیقات کرے، کابینہ نے سائفر تحقیقات کی منظوری دی، عمران خان نے ایسی کیا بات کی جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پانامہ رانی مریم کہتی ہیں عمران خان کو گرفتار ہونا چاہیے، عمران خان ریڈلائن ہیں، کچھ ہوا تو ہم سے کوئی شکوہ مت کرنا۔

‘شہباز شریف نے سب کچھ تباہ کردیا’

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 6ماہ میں عوام کو کچھ نہیں دیا، نیب کو”نوایکشن بیورو” بنادیا گیا، حکومت نے خود کو این آر او ٹو دیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ رجیم چینج سازش کا فائدہ پی ڈی ایم کو ہوا، شہباز شریف اوور اسپیڈ بن گئے، سب کچھ تباہ کردیا، امپورٹڈ حکومت کی شکل میں رجیم چینج سازش کی قیمت ادا کی۔

‘مداخلت اسی وقت ہوتی ہے جب سازش ہوتی ہے’

انکا کہنا ہے کہ ملک میں انڈسٹریز لگ رہی تھیں، کنسٹرکشن انڈسٹری چل رہی تھی، کہتے تھے کوئی سائفر نہیں آیا، کہتے تھے سائفر جعلی ہے، اب حقیقت سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی 2میٹنگز سائفر پر ہوچکی ہیں، ملک کی ایکسپورٹس 24 سے 32ارب ڈالر پر پہنچ چکی تھیں۔ زراعت کا شعبہ ساڑھے 4فیصد ترقی کررہا تھا، کسان کی جیب میں ڈھائی ہزار ارب روپے اضافی گیا۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 11فیصد پر ترقی کررہی تھی، عمران خان دور میں 55لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں، مداخلت اسی وقت ہوتی ہے جب سازش ہوتی ہے۔

Best Car Accident Lawyer