حکومت الیکشن سے بھاگ گئی ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  حکومت الیکشن سے بھاگ گئی ہے، ان کے آخری دن چل رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے،اور عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ہر اس قدم کوسپورٹ کرتے ہیں جس سے ملک کا فائدہ ہو لیکن مہنگائی کے طوفان کی بنیادی وجہ تیل، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کی وجہ سے مڈل کلاس طبقے کی کمرٹوٹ گئی ہے  اور بجلی کابل ادا نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس سےمعاہدےمیں پاکستان کا فائدہ ہوگا لیکن حکومت روس کی آفر پہلے قبول کر کے روس سے سستا تیل، گیس لے لیتے تو آج مہنگائی کا سامنا نہ ہوتا لیکن حکومت نے 6 ماہ ضائع کردیے ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کل چارسدہ میں جلسہ کرے گی اور پیر کو چکوال میں جلسہ کرینگے جبکہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بھی روس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو سراہا تھا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے روس سے معاہدہ میں تاخیر کی۔

Best Car Accident Lawyer