سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران آپس کی لڑائی لڑتے رہے اور قوم سیلاب میں ڈوب گئی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے زیادہ اس وقت ملک کی صورتحال اہم ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے حکومت کی طرف سے سوائے فضائی دوروں کے کوئی چیز ان تک نہیں پہنچی، سیاسی جماعتوں سے گزارش کرتا ہوں اختلافات چھوڑ کر قوم کی خدمت کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران آپس کی لڑائی لڑتے رہے اور قوم سیلاب میں ڈوب گئی، پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کوئی خاطر خواہ ڈیم نہ بنائے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں غریبوں کی بستیوں میں ہوئیں جبکہ سرداروں اور جاگیرداروں نے سرکاری مشینری استعمال کر کے اپنی زمینوں کو بند باندھ کر بچایا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کو لوگوں نے 45 کروڑ کے فنڈز دئیے جنہوں نے پائی پائی سیلاب زدہ لوگوں تک پہنچائی، جماعت اسلامی کروڑ وں کا امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو بھیج رہی ہے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہے۔
سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، تعداد 1033 ہو گئی
سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1033 ہو گئی۔
اين ڈى ايم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 71 افراد زخمى ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں 1033 افراد زندگى کى بازى ہار چکے، بلوچستان میں 238، کے پى 226، آزاد کشمير میں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں اب تک زخميوں کى مجموعی تعداد بھی 1527 ہو گئى ہے، صوبہ سندھ زخمى افراد میں سرفہرست ہے ، تعداد 1009 تک پہنچ گئى، کے پى میں 282، پنجاب میں 105، بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے۔