حلیم عادل شیخ پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہوں، عمران خان

عمران خان نے کہ ہے کہ حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی اور ان پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ زرداری مافیا کی جانب سے سندھ کے اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کی صرف آواز بند کرنے کے لیے ان کی گرفتاری اور قید کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے اور وہ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی فوری رہائی ، اس کے سیاسی استحصال اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن جامشورو نے گرفتار کیا تھا۔

حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں دائر مقدمے کے حوالے سے پیش ہوئے تھے، ان کو جامشورو میں پیشی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت پر پہنچے تھے، اینٹی کرپشن ڈائریکٹر ذیشان میمن کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد حلیم عادل شیخ کو نامعلوم جگہ پر منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا تاہم انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کروا لی تھی۔

Best Car Accident Lawyer