حلیم عادل شیخ پر تشدد، عمران خان کی شدید الفاظ میں مذمت

قائدِ حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ پر دورانِ حراست بہیمانہ تشدد پر عمران خان نے شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ میں ہمارے قائدِ حزبِ اختلاف حلیم عادل شیخ پر اس تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان مجرموں کے ایک گروہ کےنرغے میں ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ یہ مافیاز خوب جانتے ہیں کہ انتخابات میں انشاءاللہ یہ اپنے سیاسی انجام کو پہنچیں گے، اسی لئے ہمارےلوگوں کو دھمکانےکیلئے مافیاز کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔

Best Car Accident Lawyer