الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 139 میں فائرنگ ہونے کے واقعے پر فوری نوٹس لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے اس موقعے پر کہا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے، ہوائی فائرنگ اور دیگر ایسے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔