حقیقی آزادی کی تحریک کےحتمی مرحلےکی تیاری، عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیاسی سرگرمیوں میں نہایت تیزی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں طلبہ و طالبات کے بڑے کنونشن کے بعد عمران خان کی راولپنڈی کے نوجوان طلبہ و طالبات سے خطاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

عمران خان اب سے کچھ ہی دیر میں راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کے بڑے اجتماع سے مخاطب ہوں گے اور چیئرمین تحریک انصاف نوجوان نسل کو حقیقی آزادی کا اپنا پیغام پہنچائیں گے۔

طلبہ و طالبات کے اجتماع سے خطاب کے بعد عمران خان خیبرپختونخوا میں دو بڑے عوامی اجتماعات سے مخاطب ہوں گے۔

اس کے علاوہ چارسدہ اور مردان میں عمران خان کے تاریخی خطبات کیلئے پنڈال سجا دیئے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف بعد از سہ پہر 4 بجے چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ مردان میں منعقدہ عظیم الشان عوامی اجتماع سے چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب شام سے قبل ہوگا۔

چارسدہ و مردان کے اجتماعات میں چیئرمین عمران خان ضمنی انتخابات کی حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے تینوں اہم خطبات میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر کیے جائیں۔

تحریک انصاف کا مردان میں عظیم الشان جلسہ، عمران خان کا عوام کے نام پیغام

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مردان تخت بھائی میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کیا۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعرات کو دوپہر 3 بجے انشاءاللہ تخت بھائی میں جلسہ کرنے آرہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ جلسہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے، عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کے حوالے سے گفتگو کروں گا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ انشااللہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہوگی۔

Best Car Accident Lawyer