حقیقی آزادی کا مقصد ہے کہ ہماری قوم حقیقی معنوں میں آزاد ہوں، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کا مقصد ہے کہ ہماری قوم حقیقی معنوں میں آزاد اور خودمختار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بہت سے ممالک پنجرے میں پیدا ہوئے لیکن پنجرے کو توڑ کر فالکن کی طرح اڑ گئے۔

عمران خان نے کہا کہ کچھ دوسروں نے کھلے آسمانوں سے خوفزدہ اور اپنے آقاؤں کے کھلائے جانے والے پالتو جانوروں کے طور پر پنجرے میں بند رہنے کو ترجیح دی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری حقیقی آزادی کی جدوجہد اس لیے ہے کہ ہماری قوم حقیقی معنوں میں آزاد اور خودمختار ہو اور اپنا راستہ خود طے کر سکے۔

Best Car Accident Lawyer